کریمیا میں ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

   

ماسکو : روس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے ایم آئی۔ 28 قسم کے فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ MI-28 فوجی ہیلی کاپٹر کریمیا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تعین کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے اوراس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے 2014 میں کریمیا کو غیر قانونی طور پر الحاق کر لیا تھا۔