کرینہ ’’تیسرے بچے ‘‘کومداحوں سے ملوانے کیلئے بے تاب

,

   

ممبئی: معروف اداکارہ کرینہ کپورخان اپنے ’’تیسرے بچے‘‘ کوجلد دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پہلی کتاب کو تیسری اولاد سے کم تصور نہیں کرتیں۔کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے دوبیٹے ہیں تاہم اب کرینہ نے اپنی پہلی کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ کو اپنی تیسری اولاد قرار دیا ہے جس کی لانچنگ آج کی گئی۔ انسٹاگرام پر کرینہ کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ڈیبیو بک ’کرینہ کپور خان پریگننسی بائبل‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی لانچنگ سے متعلق اطلاع دی گئی۔