کرینہ کپور کے بالی ووڈ میں 25 سال مکمل

   

ممبئی۔ 30 جون (آئی اے این ایس) معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پیر کے روز اپنے فلمی کیریئر کے 25 سال مکمل ہونے کی خوشی سوشل میڈیا پر منائی۔ اداکارہ نے اپنے فلمی سفر کی پہلی فلم رفیوجی سے جڑی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر چند پرانی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:25 سال… اور ہمیشہ کے لیے یہ سفر جاری رہے گا…” اس پوسٹ میں کرینہ کی فلم کے دوران لی گئی سولو تصویریں اور اپنے شریک اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ لی گئی تصاویر شامل تھیں۔ کرینہ نے ہدایتکار جے پی دتہ، ابھیشیک بچن، جیکی شروف، سنیل شیٹی اور انوپم کھیرکو بھی ٹیگ کیا۔ رفیوجی سال 2000 میں ریلیز ہونے والی ایک رومانوی ڈرامہ فلم تھی، جو جے پی دتہ نے تحریر اور ہدایت کی تھی۔ یہ فلم کرینہ کپور اور ابھیشیک بچن دونوں کی بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم تھی۔یہ فلم اس سال کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی۔ کہانی ایک بے نام ہندوستانیمسلمان نوجوان پر مبنی تھی جو ہندوستان، پاکستان اور موجودہ بنگلہ دیش کے غیر قانونی پناہ گزینوں کو سرحد پار کرانے میں مدد کرتا ہے۔