کیلئے آر بی آئی کے قواعد، نئے کارڈس پر 16 مارچ سے اطلاق
ممبئی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے 15 جنوری کے اعلامیہ میں کریڈیٹ اور ڈبیٹ کارڈس کی سیکوریٹی اور سہولتوں میں اضافہ کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا تھاکہ وہ کارڈ کی اجرائی اور دوبارہ اجرائی کے وقت ہندوستان میں اے ٹی ایمس اور ای او ایس ٹرمنلس پر صرف ڈومیسٹک کارڈ کی معاملت کی اجازت دیں۔ انٹرنیشنل معاملت، آن لائن معاملت، کارڈ۔ناٹ ۔ پریسیڈنٹ معاملت اور بغیر رابطہ کے معاملت کیلئے کسٹمرس کو ان کے کارڈس پر علحدہ طور پر سرویسیس کو سیٹ کرنا ہوگا۔ ان قواعد کا 16 مارچ 2020ء کے بعد نئے کارڈس پر اطلاق ہوگا۔ جو لوگ قدیم کارڈ رکھتے ہیں انہیں ان میں سے کسی بھی قاعدہ کو استعمال کرنے سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا۔ کارڈ جاری کرنے والوں کی جانب سے تمام اقسام کی معاملتوں کیلئے تمام کارڈ ہولڈرس کو سوئچ آن ؍ سوئچ آف ؍ معاملت کی حد میں تبدیلی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔ یہ اصول پری پیڈ گفٹ کارڈس کیلئے لازمی نہیں ہے۔ سائبر دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بیچ آر بی آئی کی یہ ہدایات اہمیت کی حامل ہیں۔
