حیدرآباد : یکم مئی (سیاست نیوز) کریڈٹ کارڈ کی رقم کی عدم ادائیگی اور بینک انتظامیہ کی جانب سے مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ پریم کمار نے ایک خانگی بینک سے کریڈٹ کارڈ حاصل کیا تھا اور اس کا 1.63 لاکھ بل ہوا تھا ۔ اس رقم کی عدم ادائیگی اور سود بھی ادا نہ کرنے پر بینک انتظامیہ کی جانب سے اس پر مسلسل دباؤ ڈالا جارہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔