کریگٹا پہاڑیوں پر نکسلیوں کا غار ملا

   

بیجاپور : چھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاست کی سرحد پر کریگٹا پہاڑیوں پر گزشتہ چھ دنوں سے جاری نکسل مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی شام ایک نکسلیوں کے ایک غار کا پتہ لگایا۔ فوجیوں کو غار تک پہنچنے کے لیے 15 آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنانا پڑا۔ پولیس نے اتوار کو کہا کہ غار میں ایک ہزار نکسلی آسانی سے چھپ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی ذخیرہ میں رکھا جا سکتا ہے ۔ بیجاپور ضلع کے کریگٹا کی پہاڑیوں میں پائے جانے والے غار کو ماؤنواز اپنی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ غار کے حجم کو دیکھ کر اندیشہ ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں ماؤنواز آسانی سے چھپ سکتے ہیں۔