کس کے کہنے پر فوج کے خلاف مہم چلائی؟ شہباز شریفکا عمران خان سے سوال

   

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہیکہ عمران خان نے وزیر آباد حملہ کے قابل مذمت واقعہ کو گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، ان کی سیاست جھوٹ، یوٹرن اور اداروں پر گمراہ کن حملوں سے عبارت ہے۔منگل کوپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی ٹرول بریگیڈ کے ہوتے دشمن کی ضرورت نہیں، مسلح افواج کے شہداء کیخلاف عمران خان وزیر آباد حملے سے پہلے بھی پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں پر کیچڑ اچھال رہے تھے۔شہباز شریف کو مزید بتایا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی سیاست کی تعریف صریحاً جھوٹ،یو ٹرن اور اداروں پر گمراہ کن حملوں سے عبارت ہے۔ اس کا مقصد عدلیہ کو اپنی مرضی کے مطابق جھکانا اور ایسا برتائو کرنا ہے جیسا آپ پرکوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں (وزیر اعظم ) نے اپنے ٹویٹ میں جو کچھ عمران خان کے بارے میں کہا ہے وہ پچھلے کچھ برسوں کے حقائق سے ثابت ہے۔