کسان آج ٹریکٹر کے ساتھ کریں گے مظاہرہ

,

   

تینوں زرعی قوانین کے خلاف آج 26 جون کو کسان دہلی کی سرحدوں پر ٹریکٹر کیساتھ مظاہرہ کرینگے۔اترپردیش سے بھی کسان اس مظاہرے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں ، ان میں زیادہ تر کسان سہارن پور اور مظفر نگر کے رہنے والے ہیں۔ کسان ٹریکٹر لے کر پہنچ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز ٹریکٹر مارچ کی وجہ سے دہلی آنے اور جانے والے مسافروں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں ، غازی آباد کے ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہفتے کے روز ڈائ ورجن کیا جاسکتا ہے۔نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک 26 جون کو آٹھویں مہینے میں داخل ہوگی۔ اس کی وجہ سے ، جمعہ کی شام سے بڑی تعداد میں کسان یوپی سرحد تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔