کسان احتجاج:راکیش ٹکیت نے پھر بھری ہنکار،کہا – اس بار نکلے گی ٹریکٹر کی مہاریلی

,

   

مرکزی حکومت کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان اب بھی دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں حکومت زرعی قوانین میں ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے لیکن کسان اس مطالبے کو مسترد کرنے پر اٹل ہیں جبکہ اس تحریک کو مزید تقویت بخشتے ہوئے کسانوں کی حمایت میں مختلف ریاستوں میں مہا پنچایتیں منعقد کی جارہی ہیں۔ منگل کو ہریانہ کے پیہواوا میں ایک کسان مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت بھی شامل تھے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ مہاپنچایت میں مرکزی حکومت کو زبردست نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ یہ تحریک جاری رہے گی اور یہ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ 4 لاکھ نہیں بلکہ اب 40 لاکھ ٹریکٹروں کی ریلی نکلے گی۔