کسان امرتسر۔ دہلی ریلوے لائن ناکہ بندی سے دستبردار

   

امرتسر ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے تحت کسانوں نے دو دن تک اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے امرتسر ۔ دہلی ریلوے لائن کی ناکہ بندی کردی تھی لیکن پنجاب ۔ ہریانہ ہائیکورٹ کی مداخلت کے باعث کسان تنظیم کے صدر نے اپنادھرنا واپس لے لیا ۔ پولیس کے مطابق چہارشنبہ کو کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے ارکان نے عدالت میں حاضری دی تھی ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آُ پولیس پرمپال سنگھ نے کہا کہ عدالت کو یقین دہانی کے بعد تنظیم کے ارکان نے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ۔ کسانوں کے اہم مطالبات میں سوامی ناتھن کمیشن رپورٹ پر عمل آوری ، زمینوں کے ہراج اور کسانوں کی گرفتاری پر روک اور شکر کی کاشت پر سود کی ادائیگی شامل ہیں ۔