بجنور : ایک چونکا دینے والے واقعہ میں فیروز پور سے دھنباد جانے والی کسان ایکسپریس کے 22 ڈبوں میں 13 ڈبے پیچھے چھوٹ گئے ۔ اترپردیش کے ضلع بجنور میں اتوار کو ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی ۔ آج علی الصبح 4 بجے کے آس پاس کپلنگ ٹوٹ جانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔ مسافرین میں دہشت پھیل گئی ۔ انجن اور 8 ڈبے آگے بڑھ گئے جبکہ 13 ڈبے بشمول گارڈ کمپارٹمنٹ پیچھے رہ گئے۔ ان ڈبوں میں سینکڑوں مسافرین سوار تھے ۔ جن میں پولیس میں بھرتی کا امتحان لکھنے کے لئے جانے والے امیدوار بھی شامل تھے ۔