نئی دہلی: آل انڈیا مرچنٹس کنفیڈریشن نے کسانوں کی تحریک پر قائم کی جانے والی مجوزہ کمیٹی میں تاجروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کنفیڈریشن نے جمعرات کے روز مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاجر فوڈ سپلائی چین کی ایک اہم کڑی ہیں ، لہذا مجوزہ کمیٹی میں تاجروں کے نمائندے ، آل انڈیا مرچنٹس کنفیڈریشن کے نمائندے ۔ بھی شامل کئے جانے چاہئے ۔