چنڈی گڑھ : سرو کھاپ مرکزی زرعی قوانین کے خلاف میں کسانوں کی تحریک کی حمایت میں رکن اسمبلی عہدے سے استعفی دینے والے انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) رہنما ابھے چوٹالہ کو 11 فروری کو مہم چوبیسی چبوترے پر اعزاز سے نوازے گی۔واضح رہے کہ سرو کھاپ اور سنیکت کسان مورچہ نے کسان تحریک کی حمایت میں استعفی دینے والے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا اور ایلن آباد سے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے والے مسٹر چوٹالہ ایسے پہلے رہنما ہیں۔