کسان تنظیموں کابی جے پی رہنما کے گھر کا محاصرہ

   

جالندھر: سنیُکت کسان مورچا کی اپیل پر مختلف کسان تنظیمیں ہفتے کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما منورنجن کالیا کے گھر کے باہر تینوں زرعی قوانین کی کاپیاں جلانے کے لیے پہنچیں۔ اس دوران پولیس نے شاستری مارکیٹ سے کالیا کے گھر کی طرف جانے والے راستے کو بریکیڈ لگا کر بند کر دیا تھا جس کے سبب کسانوں اور پولیس میں رسہ کشی دیکھی گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ سنیُکت کسان مورچا نے پانچ جون کی صبح بی جے پی کے رہنماؤں کے گھروں کے سامنے زرعی قوانین کی کاپیوں کو جلانے کی اپیل کی تھی۔