نئی دہلی: کسانوں کے مطالبات پر گزشتہ ایک برس سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہیں کسان تنظیموں کی میٹنگ بدھ کو ملتوی کر دی گئی۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بتایا کہ چھوٹی چھوٹی میٹنگیں ہوتی رہتی ہیں لیکن آج کوئی میٹنگ نہیں ہے ۔مسٹر ٹکیت نے کہا کہ کسان تنظیموں کی میٹنگ 4 دسمبر کو ہونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کے تمام مطالبات حل نہیں ہوجاتے احتجاج جاری رہے گا۔ کسان لیڈر نے کہا کہ ‘حکومت اتفاق رائے سے کوئی راستہ نکالنا چاہیے ، کسانوں سے بات کرنی چاہیے ۔منگل کو یونین لیڈروں کی طرف سے یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ بدھ کو سنگھو بارڈر پر ان کی میٹنگ ہوگی، جس میں 40 سے زیادہ کسان تنظیمیں شرکت کریں گی۔ مسٹر ٹکیت نے آج صبح کہا ‘‘ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہے ، چھوٹی چھوٹی میٹنگیں ہوتی رہتی ہیں’’،منگل کو تنظیموں کی طرف سے یہ بات سامنے آئی کہ حکومت نے پنجاب کے ایک کسان لیڈر سے ایم ایس پی اور دیگر امور پر حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ماہرین کی ایک کمیٹی میں کسانوں کی جانب سے پانچ نام بھیجے ہیں۔