حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی) امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک شیر کے کورونا وائرس سے شکار ہونے کی اطلاع پر تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک چرواہے نے اپنی بکریوں کے منہ پر ماسک لگادیاتاکہ کورونا وائرس سے ان کے متاثر ہونے کو روکا جاسکے ۔ضلع کے کلور کے پیروونچا گاوں سے تعلق رکھنے والے اس چرواہے جس کی شناخت وینکٹیشور راو کے طورپر کی گئی ہے ،اپنی بکریوں کے چہروں پر ماسک لگاکر ان کو چروانے کے لئے نکل پڑا۔یہ ماسک، پرانے کپڑوں کی مدد سے تیار کیاگیا تھا۔راو نے کہا کہ اس نے کورونا وائرس سے شیر کے متاثر ہونے کی خبر سنی اور یہ بھی سنا کہ گائے بھی اس وائرس کے انفکشن کا شکار ہوسکتی ہے ۔
