نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کاشتکار 100 ماہانہ ادا کریں گے تاکہ انہیں پردھان منتری کسان پنشن یوجنا میں شام کیا جائے جس کے بموجب انہیں ماہانہ اقل ترین 3000 روپئے پنشن 60 سال کی عمر ہونے پر ادا کی جائے گی۔ حکومت کے بموجب مرکزی حکومت بھی مساوی رقم اس فنڈ میں ہر ماہ جمع کرے گی اور یہ رقم ایل آئی سی کے حوالے کی جائے گی جو پنشن کی ادائیگی کی ذمہ دارہوگی۔