کسانوں سے مکمل انصاف کرنے بینکرس کو ہدایت

   

نظام آباد میں قرض معافی اسکیم پر جائزہ اجلاس، ضلع کلکٹر کا خطاب

نظام آباد: 18/جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر قرضہ کی معافی عمل میں لائی جا رہی ہے لہذا کسانوں کے ساتھ مکمل طور پر انصاف کرنے کے لیے بینک عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کرے تو بہتر ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو قرضہ کی معافی پر بینک کو عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ قرضہ جات کی معافی اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ روپے کے کراپ لون معاف کیے جائیں گے اور ان کے کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے جس سے ضلع میں 44469 کسانوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ تا دو لاکھ روپیے کے قرضہ جات معاف کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ معافی اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی رقم راست طور پر کسانوں کے کھاتوں میں جمع کرتے ہوئے ان کے حوالے کریں ۔پرانے بقیہ کو کٹ نہ کرتے ہوئے انہیں ادا کرے ضلع بھر میں بینک عہدے داروں کو اس بارے میں واقف کرانے کی ہدایت دی۔ متعلقہ عہدیدار بھی اس خصوص میں مناسب اقدام کرنے کی خواہش کی اور ضلع کی نیک نامی متاثر نہ ہونے پائے اگر مسائل پیش آنے کی صورت میں ضلع انتظامیہ کو واقف کروانے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ٹرینی کلکٹر انکت، ضلع ایگریکلچر افیسر واجد حسین، لیڈ بینک مینیجر اشوک چوہان کے علاوہ مختلف بینکوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔