بھونگیر میں کسان مورچہ کا ضلع بی جے پی دفتر میں کارکنان کا اجلاس
بھونگیر۔/3اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیرمیں بھارتی جنتا کسان مورچہ یادادری بھونگیر کے اہم کارکنوں کی میٹنگ مقامی بی جے پی دفتر میں کسان مورچہ کے ضلع صدر فقیر راجندر ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر پاشم بھاسکر جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کے دو لاکھ روپے کے قرضے بغیر کسی شرط کے معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جلد ہی ضلع بھر میں گاؤں گاؤں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ عوام اور کسان اس پروگرام میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ کسان مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری پدمتی جگن موہن ریڈی، ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اراکین داساری ملیشام، کرناتی داننجیا، سیان ریڈی، کسان مورچہ کے سرکاری ترجمان سورکانتی رنگاریڈی، کسان مورچہ ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اراکین بوتو ابیہا، بی جے پی ضلع جنرل سکریٹری چندا مہندر گپتا، متوکل اور دیگر موجود تھے۔ اس میٹنگ میں گوڑ، ایننم شیوا کمار، کسان مورچہ کے جنرل سکریٹری والداس راج کالبھیروا، رامولو، منڈل پارٹی، کسان مورچہ کے صدر، ضلع پارٹی، منڈل کسان مورچہ کے کارکنان اور دیگر موجود تھے۔