دھان کی فصل میں زبردست اضافہ ، پریس کانفرنس سے رکن اسمبلی ایم سنجئے کا خطاب
جگتیال ۔ڈاکٹر یم سنجے کمار رکن اسمبلی جگتیال نے آج ٹی ار یس پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں کسانوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی اور آخری سرحد تک کنالوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کی گی .جس کی وجہ سے ضلعی سطح پر کسانوں نے بڑے پیمانے پر فصل کی. دھان کی فصل کے مطابق رائس ملز میں بھی اضافہ ہوا. جو کے سی آر کا کارنامہ ہے. دھان میں فی کنٹل ایک تا دو کلو تک کٹوتی کرنے بی جے پی پارٹی یم پی ارویند اور کانگرس پارٹی ریاستی صدر اتم کمار ریڈی نے بھی کہا تھا. انہوں نے یم ایل سی ٹی جیون ریڈی سے راست سوال کر تے ہو ئے پریس کانفرنس سے بار بار ایک ہی پہاڑہ پڑنے کا الزام لگایا.انہوں نے کہا کہ اگر رائس ملز سے جاکر جیون ریڈی دھان کی کٹوتی کے سلسلے میں کیوں نہیں پوچھا. کیونکہ رائس ملرس سب سے بڑا تناسب انکے قریبی تعلق رکھنے والوں سے ہے. انہوں نے کسانوں سے خواہش کی کے اپوزیشن قائد ین کے بتاو اکر غیر ضروری احتجاج نا کریں. ٹی آر ایس حکومت اور ہم ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہیں۔
