کسانوں کو امدادی رقم جاری کرنے حکومت سے ہریش راؤ کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سابق وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کل ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو فی ایکر 15 ہزار روپئے مالی مدد فوری طور پر جاری کی جائے۔ اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس نے انتخابی مہم کے دوران رعیتو بندھو کے تحت ربیع کے لئے مالی مدد کی دوسری قسط 9 ڈسمبر کو جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی پہل نہیں کی گئی۔