کسانوں کو مفت بجلی دینے پلانی سامی کا اعلان

   

سیلم: ٹاملناڈو کے وزیراعلیٰ ای کے پلانی سامی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنے انتخابی اعلانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز کسانوں کو یکم اپریل سے زراعتی پمپ سیٹ کے لئے 24 گھنٹے تین مراحل میں مفت بجلی مہیا کرانے کا اعلان کیا۔ پلانیسوامی نے یہاں 565 کروڑروپے کی لاگت والی میٹٹور سرپلس آبی پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کسانوں کے لئے تین بار بجلی کی سپلائی بہت اہم ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اپریل سے کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کسانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ان کے لئے مختلف فلاح وبہبود کی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔