جے پور:راجستھان میں کانگریس نے نئے زرعی قوانین کے خلاف اور کسانوں کی تحریک کی حمایت میں کسان بچاؤ دیش بچاؤ مہم کے تحت دارالحکومت میں آج دھرنا دیا۔یہ دھرنا گورنمنٹ ہاسٹل میں واقع شہید میموریل میں دیا گیا جہاں وزیر اعلی اشوک گہلوت ، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا ، ہیلتھ وزیر ڈاکٹر رگھو شرما ، وزیر زراعت لال چند کٹاریا ، وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریاواس ، وزیر محصولات ہریش چودھری سمیت کئی دیگر اراکین پارٹی کے ممبران اسمبلی اور عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔