سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی حکومت کے تکبرکی وجہ سے کسانوں کی توہین کی جارہی ہے اس سے ملک کا ہر شہری ناراض ہے۔ اکھلیش نے نئے زرعی قوانین کے خلاف یوم سیاہ منا رہے کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہاکر اپنا خون ،پسینہ جو دانے گھر گھر پہنچاتا ہے وہ یوم سیاہ منارہا ہے،آج وہ ملک کا ہلدھر ہے۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے گھمنڈ کی وجہ سے آج ملک میں کسانوں کے ساتھ غلط سلوک کیا جارہا ہے اس سے ملک کا ہر شہری ناراض ہے۔ ہمارے ہر نوالے پر کسانوں کا قرض ہے۔