کسانوں کی خود کشی واقعات میں تلنگانہ کا ملک بھر میں 5 واں مقام

   

عام خود کشیوں میں 7675 افراد ہلاک ، مختلف حادثات میں 21,999 افراد زخمی ، این سی آر بی کی رپورٹ
حیدرآباد :۔ کسانوں کی خود کشی کے معاملے میں ریاست تلنگانہ کو سارے ملک میں پانچواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے اپنی تازہ رپورٹ ایکسڈینٹل ڈیتھس اینڈ سوسائیڈس ان انڈیا 2019 میں اس کا انکشاف کیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 کے دوران تلنگانہ میں 499 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ سارے ملک میں جملہ 10,281 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ اس فہرست میں ریاست مہاراشٹرا سرفہرست ہے ۔ جہاں 3927 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے جہاں 1992 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ تیسرے مقام پر آندھرا پردیش ہے جہاں 1029 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ چوتھے مقام پر مدھیہ پردیش ہے جہاں 541 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ قومی سطح پر خود کشی کرنے والوں کی شرح 10.4 فیصد ہے تو تلنگانہ میں یہ شرح 20.6 فیصد ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں سال 2019 کے دوران جملہ 7675 افراد نے خود کشی کی ہے ۔ جن میں 5612 مرد اور 2062 خواتین ہیں اور ایک ٹرانسجنڈر ہے ۔ 7675 کے منجملہ 2858 افراد یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہیں ۔ 4353 افراد کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم ہے اور 2829 افراد ناخواندہ ہیں ۔ مقام حادثات پر 11,720 افراد کی اموات ہوئی ہیں ۔ جن میں 3076 افراد کی عمر 18 تا 30 سال ہے ۔ ساتھ 4055 افراد کی عمر 30 تا 45 سال ہے ۔ ساتھ ہی ایک سال کے دوران 22,196 حادثات پیش آئے جس میں 21570 افراد سڑک حادثات 626 ریلوے حادثات شامل ہیں ۔ حادثات میں جملہ 21,999 افراد زخمی ہوئے اور 7595 افراد ہلاک ہوئے جانوروں کے حملے میں 12 افراد زہر پی کر 312 سانپ کے کاٹنے سے 261 نامعلوم طور پر 108 افراد ہلاک ہوگئے ۔ این سی آر بی کی رپورٹ میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔۔