ممبئی : شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے آج کہا کہ اگر مرکزی وزیر کو یہ اطلاع ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے چین اور پاکستان کا ہاتھ ہے تو پھر وزیر دفاع کو فوری چین اور پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنا چاہئے۔ کل مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے چین اور پاکستان کا ہاتھ ہے جس پر سنجے راوت نے یہ ریمارک کیا۔