کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کا مطالبہ : رام گوپال

   

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے راجیہ سبھا میں کسان تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو ہر ایک کو 20لاکھ روپے معاوضے اور ایک کنبہ کے ممبر کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔صدر کے خطاب پر شکریہ کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ کسانوں کی بھوک اور سردی کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور حکومت بے رحم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زرعی اصلاحات کے تینوں قوانین کو درست نہیں سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے ان قوانین کو واپس لیا جانا چاہئے اور ان پر غور کرنے کے بعد نیا قانون لایا جانا چاہئے ۔