کسانوں کے بھارت بند کو کانگریس کی حمایت

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہاکہ ملک کا کسان زرعی قوانین کو ختم کرنے کی مانگ پر طویل عرصہ سے دھرنا دے رہا ہے لیکن مودی حکومت ملک کے کاشتکاروں کی بات سننے کی بجائے کسانوں پر حملہ کروا رہی ہے۔کانگریس پارٹی نے تین زرعی قوانین کے خلاف 27 ستمبر کو کسانوں کے بھارت بند کی مکمل تائید و حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ سابق صدر پارٹی راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا کہ کسان بے خوف اور پیش پیش ہیں ۔ وہ ہندوستان کا مستقبل سنوارتے ہیں ۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی کی مرکز، ہریانہ اور یوپی کی حکومتیں کسانوں سے انصاف کے بجائے کسان ومزدوروں کی گاندھیائی تحریک کو دبانے اور کچلنے میں مصروف ہیں۔