نئی دہلی : مرکزی کابینہ سے زرعی بلوں کیخلاف بطور احتجاج مستعفی ہونے کے ایک روز بعد سینئر شرومنی اکالی دل لیڈر ہرسمرت کور بادل نے آج کہا کہ انہیں دکھ ہورہا ہے کہ کسانوں کے حق میں ان کی آواز نہیں سنی گئی ۔ ہر سمرت نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے دواخانہ میں زیرعلاج اپنی ماں کو چھوڑ کر پارلیمنٹ میں مباحث میں حصہ لینے کو ترجیح دی لیکن کسانوں کے خلاف بل دیکھ کر انہیں احتجاجاً استعفیٰ دینا پڑا ۔ انہیں فکر ہے کہ مرکزکسانوں کے مفاد کیخلاف کام کررہا ہے ۔