یلاریڈی میں رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کا اخباری نمائندوں سے خطاب
یلاریڈی۔/19 جولائی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے کسانو ںکا دو لاکھ روپئے زرعی قرض معاف کیا جانا ملک بھر میں منفرد و مثالی اقدام ہے۔ رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کیمپ آفس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی نے ورنگل میں دو لاکھ روپئے کسانوں کا زرعی قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اسے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے وعدہ وفا کردکھایا۔ زرعی قرض کی معافی ایک لاکھ روپئے کا قرض کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کردیا جارہا ہے باقی قرض 15 اگسٹ تک مکمل دو کھ روپئے زرعی قرض معاف کرنے کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا۔ رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے منڈل کے میسن پلی کسان ویدیکا سے زرعی قرض کا فنڈ جاری کئے جانے کے پروگرام میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ حکومت کا مقصد کسانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ہی زراعت کرنے کو آسان بنانا ہے۔ ضلع بھر میں یلاریڈی میں ہی زیادہ کسان موجود ہیں۔ انہوں نے زرعی قرض معافی کو ایک تہوارکی طرح منانے کو کہا ۔ ہر موضع و دیہات میں ہر کسان تک اس پیام کو پہنچانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں ستیہ نارائنا، سائی بابا، سید عارف، سرینواس ریڈی، سائیلو، گوپی کرشنا، نرسملو، وینکٹ رام ریڈی، محکمہ زراعت کے عہدیدار موجود تھے۔