کسانوں کے مسائل اور بے روزگار ی کے خاتمہ تک احتجاج کا عزم

   

لنگم پیٹ میں بائیک ریالی ، پروفیسر کودنڈا رام اور دیگر قائدین کا خطاب

یلاریڈی یکم / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں وزیر اعلی کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ڈھائی لاکھ جائیدادیں خالی ہیں کہہ کر تلنگانہ جناسمیتی پارٹی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے کہا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ میں TJS پارٹی ترنگا لہراتے ہوئے پارٹی آفس کا افتتاح کیا ۔ امبیڈکر مجسمہ کو پھول مالائیں چڑھاکر تلامڈگو چوراستہ سے بائیک ریالی میں حصہ لیا۔ بعد ازاں پارٹی آفس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے TSPSC کے ذریعہ امتحانات لگاکر وہ لوگ ہی امتحانی پرچہ جات فروخت کرلئے ۔ دس سالہ اتسو منانے کیلئے بی آر ایس قائدین اگر مواضعات کو آئیں تو ان سے بے روزگار اور کسانوں نے آڑے ہاتھ لینے کو کہا ۔ ان دنوں غیر موسمی بارش سے تباہ فصلوں کو ہرجانہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ۔ لیکن ارکان اسمبلی اور قائدین اپنے پروگراموں میں ہرجانہ ادا کردینے کی بات کر رہے ہیں ۔ جبکہ ابھی تک ادا نہ کیا گیا ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست صرف ایک کے سی آر کی کوششوں سے حاصل نہیں ہوئی بلکہ اس میں ہر شہری کی کوشش شامل ہے ۔ تلنگانہ کے سی آر کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے کسانوں کے مسائل اور بے روزگاری دور کرنے تک اپنا احتجاج حکومت کے خلاف جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں ٹی جے ایس پارٹی کا امیدوار لنگم پیٹ کے کناپور رمیش کو میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر لکشمن یادو کمار ، پھول سنگھ ، گوپال اور دیگر موجود تھے ۔