کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں ریاستی حکومت ناکام

   

سرپورٹاؤن کے منڈلوں میں کانگریس قائدین کا دورہ اور بارش کے نقصانات کا جائزہ

کاغذنگر : ضلع کے بی آصف آباد کے حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون کے مختلف منڈلو ں،کوٹالہ منڈل، سرپور ٹاون منڈل، چنتلامنیپلی منڈل، بجور منڈل اور کاغذنگر منڈل کا آج ریاست تلنگانہ کانگریس پارٹی کسان مورچہ اسٹیٹ صدر اویناش ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی۔ کانگریس پارٹی کے دورہ میں تلنگانہ کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی سل عبدالشکیل، ڈی سی سی صدر وشواپرساد، نوجوان قائد راوی سرنیواس، سابقہ کونسلر شبیر حسین، کرشنا ریڈی کے علاوہ کانگریس قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مختلف موضوعات کا تلنگانہ کانگریس پارٹی کسان مورچہ اسٹیٹ صدر اویناش ریڈی دورہ کرتے ہوئے مختلف گاؤں میں اور شدید بارش سے متاثر والے کسانوں کی فصلوں کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر کسانوں کو ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیلی جانکاری کسانوں سے حاصل کی۔ بعد ازاں مقامی اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس پارٹی کسان مورچہ اسٹیٹ صدر اویناش ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کر نے میں ناکام ہوچکی ہے، مسلسل بارش سے نقصان ہونے والے کسانوں کا سروے کراتے ہوئے معاوضہ کی رقم ادا کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش اور سیلاب سے تباہ ہونے والے فصلوں کا محکمہ اگریکلچر عہدیداروں کی جانب سے تفصیلی طور پر سروے کراتے ہوئے معاوضہ کی رقم منظور کرتے ہوئے معاشی حالت سے دوچار کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا ریاست حکومت سے مطالبہ کیا گیا، اگر کسانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو کانگریس پارٹی کی زیر نگرانی میں احتجاجی پروگراموں کو منعقد کرنے کا حکومت کو انتباہ دیا۔