کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں حکومت ناکام

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر میں پریس کانفرنس سے بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر کوتا پلی سرنیواس کا بیان

کاغذ نگر ۔کاغذ نگر بی جے پی پارٹی آفس میں آج پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈسٹرکٹ اور بی جے پی پارٹی ڈسٹرکٹ سیکریٹری کونگا ستیہ نارائن، بی جے پی پارٹی منڈل صدر وینکٹیش کے علاوہ مقامی قائدین موجود تھے۔ اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پارٹی اسٹیٹ ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر کوتا پلی سرنیواس نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی یکسوئی میں ناکام ہوچکی ہے، اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حکومت کا احتجاجی دھرنا کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کا کسانوں کو لون معافی کا وعدہ وفا نہ ہوسکا اس کے علاوہ تلنگانہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور بی جے پی کا بہانہ بنا کر کسانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ مقامی ایس پی ایم فیکٹری میں 151 اسٹاف اور ملازمین کو ڈیوٹی
پر نہ لیتے ہوئے تمام فیملی کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے وعدوں کے ذریعہ حکومت کا اقتدار حاصل کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کن بیانات دے کر بیوقوف بنارہی ہے۔ لیکن آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس حکومت کو عوام سبق سکھانے کے لیے بے چین ہیں، ٹی آر ایس حکومت کسانوں کو گمراہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت غیر ضروری الزامات عائد کرتے ہوئے بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔