کسانوں کے مفاد میں حکومت کے منفردکارنامے ، چیرپرسن ارونا کا خطاب

   

سرسلہ ۔ضلع پریشد سرسلہ کی جنرل باڈی میٹنگ زیر صدارت چیئرپرسن ضلع پریشد ارونا راگھواریڈی انعقاد عمل میں آیا، جس میں ایڈیشنل کلکٹر ستیہ پرساد نے شرکت کی۔ اس جنرل باڈی میٹنگ میں حلقہ میں انجام دیئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر بحث کی ۔ اس میٹنگ سے ضلعی صدر رعیتو سنگم ڈی نرسیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت اور اس کے چیف منسٹر کے سی آر کسانوں کی فلاح و بہبودی کے لیے منفرد کارنامہ انجام دے رہے ہیں اور انکی جانب سے روبہ عمل اسکیمات کی مثال ملک میں نہیں ملتی اور یہاں کے نافذ کردہ فلاحی اسکیمات کو مرکز کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔ ضلع پریشد چیئرپرسن اروناراگھوریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نویں قسط کے طور پر کسانوں کے رعیتو بندھو کی رقم منتقل کر دی ہے، اس موقع پر موجود قائدین نے کسانوں کی فلاح و بہبودی پر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ اس میٹنگ میں ضلعی صدر کے عہدیداران جن میں قابل ذکر ذیڈ پی سی او گوتم ریڈی ،ضلع پریشد ارکان،منڈل پریشدار کان،ضلع کوآپشن ارکان و دیگر موجود تھے۔