کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹی آر ایس ہر قربانی دینے تیار

   

سنگاریڈی میں قومی شاہراہ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک متاثر ، مختلف قائدین کا خطاب

سنگاریڈی:مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے کسانوں سے دھان خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوے ٹی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی کے زیر اہتمام پوتریڈی پلی چوراستہ حیدرآباد ممبئی قومی شاہرہ پر احتجاجی دھرنا و راستہ روکو منظم کیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹرافک میں خلل پیدا ہوا۔ ٹی آر ایس قائدین و کارکنان سبز رومال ،ٹی آر ایس پارٹی کے گلابی جھنڈے اور پلے کارڈ تھامے مودی ڈاون ڈاون کے نعرے بلند کرتے ہوے احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج میں کے پر بھاکر ریڈی’ ایم پی میدک’ چنتا پربھاکر صدر ٹی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی’ چنٹی کرانتی کمار رکن اسمبلی اندول’ کے مانک راو رکن اسمبلی ظہیرآباد’ پدما دیوندر ریڈی رکن اسمبلی میدک’منجو سری جئے پال ریڈی چیرمین ضلع پریشد’ شیوا کمار چیرمین ڈی سی ایم۔ایس’ پی مانکیم نایب صدر ڈی سی سی بی’ ایم اے حکیم سینئر قائد’ شیخ فرید رکن ریلوے مشاورتی بورڈ حیدرآباد ڈیویژن’ نرہر ریڈی چیرمین ڈسٹرکٹ لابریریز’ بیریا یادو سینئر قائد’ محی الدین صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ظہیرآباد’ منوہر گوڑ’ بی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سنگاریڈی’ لتا وجیندر ریڈی وائس چیرمین بلدیہ’ ایم اے سمیع’ سید نصیر الدین اجو اراکین بلدیہ’ مندولہ وجئے لکشمی’ نرسنا جنرل سکریٹری ٹاون ٹی آر ایس’ مسعود’ شیخ رشید، پربھو گوڑ، سید عارف کے علاوہ پارٹی کے قائدین، عوامی منتخب نمائدے اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک’ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی و صدر ٹی آر ایس ضلع سنگاریڈی’ چنٹی کرانتی کمار رکن اسمبلی اندول اور دیوی پرساد سابق چیرمین بیویریجس کارپوریشن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ مرکزی حکومت کا رویہ سوتیلہ ہے اور مرکزی حکومت تلنگانہ کے کسانوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے ۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ٹی آر ایس پارٹی ہر طرح کی قربانی دینے تیار ہے اور بی جے پی کی مرکزی حکومت کو جھکانے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی۔ بی جے پی کی تلنگانہ کسانوں کے ساتھ دشمنی آشکار ہو چکی ہے اور اس حقیقت کو ریاست کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا ۔ بی جے پی مرکزی حکومت کی تلنگانہ کسانوں کے خلاف پالیسی اور دھان کی خریدی تک ٹی آر ایس پارٹی اپنی احتجاجی تحریک کو تلنگانہ کی گلی سے دہلی تک منظم کریگی۔ 11 اپریل کو دہلی میں جنتر منتر پر زبردست دھرنا منظم کرتے ہوئے تلنگانہ کسانوں کی آواز کو بلند کیا جائے گا ۔ 7 اپریل کو کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو ایک روزہ بھوک ہڑتال اور 8 اپریل کو تمام مواضعات میں کسان اپنے گھروں پر ساہ پرچم نصب کریں گے ۔