کسانوں کے ‘یوم سیاہ’ منائے جانے کو آئی این ایل ڈی کی حمایت

   

چندی گڑھ: مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے درمیان کسانوں کی (26 مئی) کو ‘یوم سیاہ’ منانے کے فیصلہ کو انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) نے اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ فیصلہ پارٹی کی آج یہاں قومی صدر پرکاش بھارتی، قومی تنظیمی سکریٹری شیام سنگھ رانا اور ریاستی صدر نفے سنگھ راٹھی کی پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کی میٹنگ میں کیا گیا۔ آئی این ڈی کے پرنسپل جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ کل ہی اس سلسلہ کا اعلان کرچکے تھے ۔آئی این ایل ڈی کے ریاستی صدر نے کہاکہ آئی این ایل ڈی کے کارکن کل اپنے گھر، دفتر اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈہ لگاکر یوم سیاہ منائیں گے ۔