کستوربا گاندھی ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : کستوربا گاندھی ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن کی کل گولڈن جوبلی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب میں نندنی ملو چیرپرسن اما فاونڈیشن ، پروفیسر ٹی وی گوپال چاری صدر او می اے ، ڈاکٹر ڈی گنگادھر ، صدر اکنامک کمیٹی ، ستیندر وانم نائب صدر نمائش سوسائٹی ، ہنمنت راؤ اعزازی سکریٹری نمائش سوسائٹی ، لکشمی نارائن رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سوینئر جاری کیا گیا ۔ مہمان خصوصی سریدھر بابو نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے گذشتہ پانچ دہوں سے سماج کے لیے اہم خدمات انجام دینے پر اس کالج کی ستائش کی اور تمام کلاس رومس کو ڈیجیٹل بنانے کا وعدہ کیا ۔ مسز نندنی ملو نے اس ادارہ کی ایک سابق طالبہ کی حیثیت سے اس ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ چیرمین اشوک گوپتی نے مہمانوں اور شرکائے تقریب کا خیر مقدم کیا جب کہ اعزازی سکریٹری و کرسپانڈنٹ محمد فہیم الدین نے تعلیم نسواں کیلئے اس کالج کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ جوائنٹ سکریٹری سریش کمار اور پرنسپل ڈاکٹر آر راج شری بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ اس ایونٹ میں سابق چیرمین ، ریٹائرڈ پرنسپلس اور میرٹ طالبات کو تہنیت بھی پیش کی گئی ۔ کالج کی طالبات کی جانب سے پیش کئے گئے ایک کلچرل پروگرام کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا ۔۔