کسی بھی مرض میں مبتلا شخص علاج و تشخیص کی طرف توجہ کرے

   

Ferty9 Clinic

ٹی بی سے متعلق شعور بیداری پروگرام ، ڈاکٹر پرشانت ریڈی کا اظہار خیال

اوٹکور ۔ عوام کسی بھی امراض کی روک تھام کیلئے شعوری طور پر متحرک ہوکر علاج و معالجہ میں لاپرواہی و تساہلی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ امراض کے تعلق سے سنجیدگی اختیار کریں اور علاج معالجہ میں تساہلی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ بلکہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہوکر پہلے تشخیص کروالیں ۔ جبکہ ٹی بی مرض قابل علاج مرض ہے اور اس سے بچے رہنے کیلئے اس مرض کے متعلق جانکاری بے حد ضروری ہے کیونہ ٹی بی ایک متعدی مرض ہیں جو ایک سے دوسرے کو پھیلتا ہے ۔ اس سے بچنے کیلئے انسان اگر مرض کے تعلق سے مکمل شعور کے ساتھ اپنی زندگی گذارنے کو اس مرض سے بچاجاسکتا ہے جیسا کہ عوامی مقامات پر ناک پر کپڑا ڈھانک دینا اور اگر کوئی کھانس رہا ہے تو اس سے بچنے کی کوشش کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈاکٹر پرشانت ریڈی نے HVD کے علاوہ دیگر محکمہ ہیتھ کے ذمہ داران نے اوٹکور منڈل کے مختلف ٹی بی امراض کے عوام کو شعور بیداری لانے کے دوران بتایا اوٹکور منڈل کے موضع پاتہ پلی گاؤں میں جملہ 15 متاثرین کے مختلف موضع اور مختلف نمونہ حاصل کرتے ہوئے انہیں کو علاج و معالجہ کیلئے اس تعلق سے واقف کروایا گیا ۔ یہاں پر مواضعات سے آئے ہوئے عوام کی کثیر تعداد تھی اور کسی افراد کے نمونہ بھی حاصل کئے گئے ۔ اس موقع پر محکمہ ہیلت کے ذمہ داران نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج ہے اور یہ مرض اگر کسی کو شام ہوتے ہی بخار آجائے بھوک کا نہ لگنا ۔ کھانسی بلغم ہو تو یہ فوری طور پر سرکاری دواخانے کیلئے ابتدائی طبی مرکز سے رجوع ہوں اور اپنی تشخیص کروالیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی اکثر چھاتی میں ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے متاثرہ کھانسی کے ساتھ خون نکلتا ہے ۔ اس مرض سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مرض چھ یا 9 مہینے کا علاج ک روانے سے مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے ۔ جو کہ ہر سرکاری دواخانے میں موجود رہتا ہے ۔ جہاں پر مفت بھی تشخیص و معائنہ اور ادویات دی جاتی ہے ۔ اور یہاں پر بھی موجود ہے ۔ اور اس موقع پر کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر اور ماسک لگویانے پر روشنی ڈالی گئی ۔