کسی علاقہ کو کورونا ہاٹ اسپاٹ کب قرار دیا جاتا ہے؟

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس ’ہاٹ اسپاٹ‘ اُس علاقہ کو کہا جاتا ہے جہاں ایک ہی مقام پر چھ یا اس سے زائد مریض پائے جاتے ہیں چنانچہ ایسے علاقوں میں گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے حتیٰ کہ کرانہ دوکان، میڈیکل اسٹورس، اے ٹی ایم اور بینک وغیرہ بھی بند رکھے جاتے ہیں۔ اس قسم کے سنگین متاثرہ علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دینے کی صورت میں حکام کو مریضوں کی شناخت، متاثرہ افراد کے علاج اور وباء پر کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔