قاہرہ : یونانی میڈیا کے ذریعہ گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دردناک حادثہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک بندرگاہ پر ایک کشتی کے عملہ نے نوجوان مسافر کودھکا دیا جس کے نتیجہ میں وہ سمندر میں جاگر اور جہاں وہ لہروں میں ڈوب گیا۔ یہ نوجوان دارالحکومت ایتھنز کے قریب پیریئس کی بندرگاہ سے نکلنے ہی والا تھا جب اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب بلیو ہورائزن فیری پیریئس کی بندرگاہ سے کریٹ جزیرے کے شہر ہیراکلیون کیلئے روانہ ہونے والی تھی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہیکہ ایک مسافر بورڈنگ پلیٹ فارم سے فیری پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ عملے کے دو ارکان اسے ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس دوران وہ نوجوان کو دھکا دیتے ہیں اور وہ بورڈنگ پلیٹ فارم اور گھاٹ کے درمیان پانی میں گر جاتا ہے۔