سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے اور دن میں بھی ہلکی دھوپ کھلی رہتی ہے جس سے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 19 فروری کی شام سے 20 فروری کی دو پہر تک میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے ۔گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 5 جنوری کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔