کشمیر میں برفباری ، تعلیمی سرگرمیاں متاثر

   

سری نگر 28فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں اگرچہ قریب سات ماہ کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہیں تاہم کئی سرحدی علاقوں میں سڑکیں ہنوز زیر برف ہونے کی وجہ سے اسکول تو کھلے ہیں لیکن اساتذہ حاضر ہونے سے قاصر ہیں جس کے پیش نظر لوگوں نے حکومت سے اساتذہ کو جہازوں کے ذریعے ڈیوٹی پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں لائن آف کنٹرول کے متصل درجنوں دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ گریز روڈ گزشتہ زائد از دو ماہ سے بند رہنے کے باعث ان کے علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کے بعد بیشتر اساتذہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوسکتے ہیں۔