سرینگر: کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ رواں سال اب تک 99 عسکریت پسند مختلف تصادم اور انکاونٹرس میں ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرگرم عسکریت پسندوں اور اْن کے معاونین کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کامیابی سے مکمل ہو رہے ہیں۔
سری نگر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بات بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 99 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔