کشمیر میں جیش کے پانچ جنگجو گرفتار

   

سرینگر17جنوری(سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر پولیس نے یوم جمہوریہ سے پہلے وادی میں بڑے دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنانے والے پانچ شدت پسندوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے جمعارت کو بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیش محمد ماڈیول کا انکشاف کرتے ہوئے اس کے پانچ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے شدت پسندوں کے پاس بڑی مقدار میں دھماکہ خیر مواد برآمد کیاگیا ہے ۔جو یوم جموہریہ سے پہلے وادی میں بڑی دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پکڑے گئے جنگجو حال ہی میں حبک میں ہوئے دہشت گردانہ حملے اور اس سے پہلے سینگر سے آس پاس دو گرینیڈ حملوں میں شامل تھے ۔یہ جنگجو یوم جمہویہ کی تقریب کے دوران بڑے دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔پکڑے گئے جنگجوؤں کی شناخت عمر حمید شیخ،امتیاز احمد چکلا،عیاز احمد شیخ ،نصیر احمد اور ساھل فاروق گوجری کے طورپر ہوئی ہے ۔