سری نگر7جون (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں دو دنوں کے بعد جمعہ کے روز ریل سروس بحال ہوئی۔بتادیں کہ ریل سروس کو عیدالفطر کے پیش نظر 5 اور 6 جون کو معطل رکھا گیا تھا۔ایک سینئر ریلوے افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ جمعہ کے روز وادی میں ریل سروس حسب شیڈول جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ محمکہ کو 4 جون کو ایک ایڈوائزری موصول ہوئی تھی جس میں عیدالفطر کے پیش نظر 5 اور 6 جون کو ریل سروس معطل رکھنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ریلوے افسر نے بتایا کہ سال گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر ریلوے املاک پہنچائے گئے نقصان کے پیش نظر امسال اس روز ریل سروس بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ریل سروس کی لوگوں کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے احباب و اقارب کے پاس جاسکیں لیکن اس روز ریل سروس بند رکھنا باعث حیرانگی ہے ۔
