سرینگر : جموں وکشمیر پولیس نے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ کشمیر میں مجموعی سکیورٹی کی صور تحال خطرناک ہے ۔ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی قابل لحاظ تعداد ہنوز موجود ہے ۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنوب اور شمالی کشمیری علاقوں میں عسکریت پسندوں کی تعداد پائی جاتی ہے ۔ ان عسکریت پسندوں میں بیرونی دہشت گردی شامل ہے ۔ خاص کر لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ افراد کشمیر میں سرگرم ہیں ۔ بی جے پی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کیا جارہا ہے ہم ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
