سرینگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں ملی ٹنسی کم ضرور ہوئی ہے لیکن پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ ایسے عناصر یہاں موجود ہیں جو امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو فوجی جوان لاپتہ ہوا ہے اس کی تنعش جاری ہے ۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں جموں وکشمیر پولیس شہدا کے 19 ویں ٹورنامنٹ کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹنسی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ابھی بھی یہاں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں’۔کولگام کے لاپتہ فوجی جوان کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘فوجی جوان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ آئی ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز تنعش کر رہے ہیں’۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صحیح سلامت ہونا چاہئے مگر ابھی تک ہمیں کوئی خاص جانکاری حاصل ہوئی ہیں کچھ اہم لیڈز پر سیکورٹی فورسز کام کر رہے ہیں’۔دفعہ 370 کی تنیسخ کے بعد حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ تبدیلی نمایاں ہے کیونکہ ایسے علاقے جہاں جانے سے لوگ ڈرتے تھے وہاں آج سیاح آتے ہیں امن و قانون میں رخنہ ڈالنے کا شاید ہی کوئی واقعہ پیش آتا ہے۔