کشمیر میں معصوم بچے بدحال: پرینکا گاندھی

,

   

نئی دہلی 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری پابندیوں کی وجہ سے معصوم بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بچوں کا اسکول جانا بند ہوگیا ہے اور وہ اپنے دوستوں سے تک ربط پیدا نہیں کرسکتے۔ پرینکا نے کہاکہ کشمیر میں 5 اگسٹ سے بند کے نتیجہ میں بحیثیت مجموعی پوری مقامی زندگی متاثر ہوئی ہے جس پر مرکز کی توجہ نہیں ہے۔