کشمیر: پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

سری نگر: نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ‘پیرنٹس ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز کشمیر’ کے بینر تلے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص کر ٹیوشن فیس میں پچاس فیصد رعایت کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں ان سے مختلف ناموں پر فیس وصولا جا رہا ہے اور سرکار کی طرف سے پابندی لگانے کے باوجود بھی کئی نجی اسکول والدین سے لاکھوں روپے داخلہ فیس حاصل کرتے ہیں۔احتجاجی ’والدین کو ہراساں کرنا بند کرو بند کرو، تانا شاہی نہیں چلے گی نہیں چلے گی، اصغر سامون ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ‘وغیرہ جیسے نعرے بلند کر رہے تھے ۔