سری نگر، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سگھو ہندہامہ میں چہارشنبہ کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے گئے ہیں۔یہ ضلع شوپیاں میں گذشتہ چار دنوں کے دوران چلایا جانے والا تیسرا جنگجو مخالف آپریشن تھا جس میں تین جنگجو ہلاک کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں 7 اور 8 جون کو بالترتیب ربن اور پنجورہ نامی علاقوں میں 9 جنگجو مارے گئے تھے ۔